منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

محمد رضوان کو کس نے تھپڑ مار کر میدان سے باہر نکالاتھا،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ کا گراؤنڈ دیکھنے گیا تو گراؤنڈ مین نے تھپڑ مار کر باہر نکال دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں۔محمد رضوان نے اس انٹرویو میں اپنے بیک گراؤنڈ سمیت مختلف چیزوں پر

بات کی۔رضوان نے کہا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ جب میں کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں گراؤنڈ چلاگیا تو مجھ سے گراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟ اس پر میں نے فوراً جواب دیا گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے پیچھے سے ھپڑ مار کر باہر نکلنے کا کہا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس فیس بک ہے اور نہ انسٹاگرام اکاؤنٹس، سوائے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے کچھ نہیں پتا اور یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ جب دیا گیا تو وہ انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔رضوان نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالیسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…