لاہور (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں کفن دفن پر آنے والے اخراجات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ قبرستان میانی صاحب کے مقامی گورقند کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گورقند کمیونٹی کے لئے بھی مہنگائی اتنی ہی ہے جتنی عام شہری کے
لئے مہنگائی کے باعث کفن کا کپڑا جس کی مالیت 1 ہزار روپے تھی میں اضافہ کر کے اڑھائی ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ قبر بنوائی پر آنے والے اخراجات 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار روپے جبکہ قبر کو پکی کرنے پر آنے والے اخراجات 30 ہزار روپے کردئیے گئے ہیں۔