لاہور (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔ایف بی آر نے پھلوں کی درآمد پر سیلزٹیکس خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت درآمد پر سیلزٹیکس ختم کیا ۔نوٹیفکیشن
میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے درآمد پر رعایت کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ ایف بی آر نے اس تناظر میں پشاور اور کوئٹہ کے کسٹم کلکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر 20 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتا تھا