منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر3سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی ) سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے قتل کر دیا اور گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرڈالا، پولیس نے ملزم کیخلاف

تھانہ شالیمارمیں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقتول بچے کے باپ شاہد نے گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی، عدالت کو بتایا گیا کہ الزام جھوٹا ہے قتل نہیں کیا لہذا ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کرتے ہوے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔بچے کی ماں میرا بی بی نے بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، دکھیاری ماں نے کہا کہ ملزم نے میرے معصوم بیٹے تین سالہ بچے فرحان علی کو قتل کیا۔میرا بی بی کا کہنا تھا کہ بچہ پاپا نہیں کہتا تھا اس لیے مارتے تھے، وقوعہ کے روز ملزم نے بچے کو بے دریغ ہری مرچ کھلائیں ، پھر زمین پر پٹخ دیا ، جس سے بچہ جاں بحق یو گیا ۔مقتول بچے کی ماں نے بتایا بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی تو مجھ پر بھی تشدد کیا،ملزم شاہد پہلے بھی پانچ شادیاں کر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…