منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب اور امارات کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا امکان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دنیا اب افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے اور کئی ممالک نے ایلچیوں یا خصوصی نمائندوں کی تعیناتی کی ہے

تاہم متحدہ عرب مارات اور سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔سعودی عرب نے اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلالیا تھا تاہم اب سعودی عرب نے سفارت خانہ کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔تین روز قبل ہی متحدہ عرب امارات نے بھی افغان دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ چین، جرمنی، روس، ہالینڈ سمیت کئی ممالک نے خصوصی ایلچی نامزد کر دیئے ہیں۔امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت دیگر عالمی قوتوں نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کو کابینہ میں خواتین اور مختلف قومیتوں کے نمائندوں کو شمولیت سے مشروط کیا ہے۔اس حوالے سے قطر کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے دورہ کابل میں طالبان سے کابینہ کی تشکیل اور خواتین کو اختیارات دینے کے لیے قطری ماڈل کو اختیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ماڈل اسلامی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…