مکوآنہ (این این آئی )بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور کوئلہ کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافہ سے فیصل ا?باد میں بھٹہ کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ایک ماہ کے دوران کوئلہ کی قیمت میں 8ہزار روپے فی ٹن جبکہ ٹرک کی قیمت میں 2لاکھ 80ہزار روپے کا اضافہ اور 50ہزار روپے کرایہ بڑھ گیا ہے جس پر بھٹہ مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی بھٹہ مالکان پر رحم کھائیں اور کوئلہ کی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں فیصل ا?باد ضلع میں 600کے قریب بھٹے ہیں جن میں سے 50فیصد بھٹے مہنگا کوئلہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں جبکہ باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں اگر بھٹے نہ چلے تو مزدوروں سمیت سڑکیں بلاک کر دیں گے ۔حکومت بھٹہ مالکان کے مسائل سمجھے اور کوئلہ کی قیمتیں کنٹرول کرے ۔۔ان خیالات کا اظہار بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن مقامی صدر رانا فرمان خاں نے ایک جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری ریاض ،فوجی، حاجی غلام مصطفی،رانا ندیم، غلا ربانی، رانا اکمل، رضوان رحمانی، میاں انور،حسن باجوہ، حاجی یونس،مون چوہدری،انصر مجید،رانا جاوید بھولا، رانا احمد ٹیپو، عبدالمنان اور دیگر مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت نے اگر کوئلہ کی قیمتیں کنٹرول کر کے فکس نہ کیں تو لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا ندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔بلوچستان کا کوئلہ مافیا چینی مافیا سے بھی زیادہ مضبوط ہے ۔انہوں نے لیبر کی کمی کا بہانہ بنا کر جان بوجھ کر کوئلہ کی نکاسی روک رکھی ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے باہر سے ا?نے والا کوئلہ بھی مہنگا ہے۔کوئلہ مافیا ہر ہفتہ 2ہزار روپے فی ٹن ریٹ بڑھا دیتا ہے ۔بھٹہ مالکان مجبور ہیں اور کوئلہ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں ۔