مکوآنہ (این این آئی )پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے تحریری ٹیسٹ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق اس بھرتی کے ذریعے پنجاب بھر میں ساڑھے پانچ ہزار کانسٹیبلز کو بھرتی کیا جائے گا،لاہور میں 1600 کانسٹیبلز بھرتی ہونگے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار نے تحریری ٹیسٹ کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔