منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے یورینیم چوری کے 11واقعات کی خفت مٹانے کیلئے کہانی گھڑی ،بھارتی دعوئوں پر پاکستان کا بھرپور جواب

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے تابکارمود لے جانیوالے پاکستانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے ملک میںانتہائی تابکار یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی مسلسل اطلاعات پر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف جھوٹی کہانی گھڑی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ کے

مطابق پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوئوں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ممکنہ تابکار مواد کو قبضے میں لینے سے متعلق بھارتی میڈیا کی اطلاعات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیںاورپاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو اس بارے میں گمراہ کرنے کی سازش ہیں ۔ پاکستان کے تمام جوہری بجلی گھر اور ریسرچ ری ایکٹر ایٹمی جوانائی کے عالمی ادارے کے وضع کردہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ یہ بھارت ہی ہے جہاں رواں سال انتہائی تابکارمود یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے کم سے کم دو واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔بھارت میں 1994سے اب تک اعلی معیار کا یورینیم پکڑے جانے کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں یورنیم کی غیر قانونی فروخت کی اطلاعات انتہائی تشویش کاباعث ہیں جس سے وہاں حکومتی سطح پر انتہائی تابکار مواد کئے تحفظ میں خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دنیا سے بجا طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات کی مکمل تحقیقات کاآغاز کرے کیونکہ بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی تجارت نے بھارت کی جوہری تنصیبات کی سلامتی کے اقدامات پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…