منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک پاسپورٹ ہے وہ ہم سے زیادہ محبِ وطن ہیں،شہباز گل

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک پاسپورٹ ہے وہ ہم سے زیادہ محبِ وطن ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں،اوورسیز کو حق دینے کی بات ہوتی ہے

تو سیاسی جماعتوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کے مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل کا کہنا تھا کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ دھرنا دیں، بھوک ہڑتال کریں، میں بھی اس میں شریک ہوں گا۔اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی خزانہ لوٹنے والے احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں ،درباری احتساب کے عمل کو معیشت سے جوڑ کر آقاؤں کی خوشنودی چاہتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کے بعد آئی ووٹنگ کے قانون پر عمل کے حوالے سے یاداشت الیکشن کمیشن جمع کرائی جس میں الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق 90 دن میں اقدامات کرنے کا مطالبہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…