منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت سمیت کسی اور ملک کو پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آئی سی سی کا دوٹوک اعلان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) چیئر مین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ یقین ہے کسی ملک کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔اپنے ایک بیان میں گریگ بارکلے نے کہا آئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پر اعتماد ہے۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کھیلنے اور پاکستان کا سفر کرنے میں دیگر ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے بعد پاکستان میں آئِی سی سی کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ امید ہے پاکستان بہترین انتظامات کرے گا۔ انہوں کہا ہے کہ بھارت سمیت کسی اور ملک کو پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اگر ہم پاکستان کو اہل نہ سمجھتے تو کبھی اس کا انتخاب نہ کرتے۔انہوں نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو پاکستان کے لیے سنہری موقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان بہترین سیکیورٹی پلان بنائے گا اور ہم وہاں کرکٹ کو آگے لے کر جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں لیکن ہم کرکٹ ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں اگر کرکٹ سے بھارت اور پاکستان کا ماحول بہتر ہوتا ہے تو یہ بہترین ہوگا۔واضح رہے کہ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 2025 میں اگلے ایڈیشن کا میزبان نامزد کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…