منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ڈھاکہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم اور

شاہنواز دھانی کیلئے خصوصی پیغام میں لکھا کہ الحمداللّہ! ہم سیریز جیت گئے، بہترین میزبانی کے لیے بنگلا دیش کا شکریہ، یہ ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ شاہنواز دھانی کو ان کے ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دْعا ہے کہ آپ مسکراتے رہیں اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔شاداب خان کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہنواز دھانی نے اْن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اْنہیں ٹیم کا وزیر خارجہ کہنے کی وجہ بھی پوچھی۔شاہنواز دھانی کے پوچھنے پر شاداب خان نے کہا کہ جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی ہر جگہ نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹنگ اسپرٹ دِکھائی ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…