پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہندو مالک نے اجرت کا مطالبہ کرنے پر مزدور کا ہاتھ کاٹ دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

مدھیہ پردیش(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ذات پات کی بنیاد پر تشدد کے تازہ ترین واقعے میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو مالک نے اپنی اجرت کا مطالبہ کرنے پر ایک دلت مزدور اشوک ساکیت کا ہاتھ کاٹ دیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 21 نومبر کو ڈولماؤ گاؤں میں پیش آیا۔ بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ساکیت کو نازک حالت میں

سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ ساکیت گنیش مشرا کے لیے تعمیراتی کارکن کے طور پر کام کرتا تھا۔ اشوک ساکیت کے بھتیجے لاوکوش ساکیت نے صحافیوں کو بتایاکہ جب ہم نے مالک سے اجرت کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ہمیں دھمکیاں دیں۔ جس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی اوراس دوران میرے چچا کا ہاتھ کاٹاگیا۔ اس کا چہرہ اور جبڑا بھی زخمی ہے۔ اشوک کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ مشرا اجرت کی ادائیگی میں سستی کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شیو کمار ورما نے میڈیا کو بتایاکہ کچھ لوگوں نے کٹا ہوا ہاتھ چھپانے کی کوشش کی تھی لیکن موقع پر پہنچی پولیس ٹیم کٹے ہوئے ہاتھ کو اسپتال لے گئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطابق مزدور پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کا کافی خون بہہ گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میںتین افراد گنیش مشرا اور اس کے بھائی رتنیش مشرا اور کرشن کمار مشرا کو گرفتار کیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…