ڈھاکہ ()ن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے اس مومنٹم کو آگے لے کر جائیں اور ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں۔بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت کا سارا سہرا ٹیم کو جاتا ہے، بطور گروپ ہم نے اچھا کھیلا اور
بنگلہ دیش ٹیم کے خلاف اچھی فائٹ بیک کی۔ان کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں کو دوبارہ مت دھرائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئیپ شکست دی ہے۔