لاہور(این این آئی) گرین ٹاؤن کے علاقے میں اسٹیج آرٹسٹ دعاچوہدری کے گھر سالگرہ کے فنکشن پر سانڈ ایکٹ و دیگر خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریڈ کیا۔ اسٹیج آرٹسٹ اور اس کی دوست لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں سے دست درازی کی۔ اہل علاقہ اس سانڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نیمعروف ڈانسردعاچوہدری کی سالگرہ کی تقریب
پرچھاپہ مارا، پولیس نے ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پردو افراد کوحراست میں لیاتھا، دعاچوہدری نے اپنے سا تھیوں سمیت تھانے پردھاوا بول کرملزم آزاد کروالیے جبکہ دھاوے کیدوران پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑدی اورتشددبھی کیا۔نفری کی کمی اورخاتون اہلکارکی عدم دستیابی کے باعث حملہ آوروں کونہ پکڑا جاسکا۔ پولیس نے تھانہ گرین ٹاؤ ن میں 7 خواتین اور 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔