اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست گجرات کے ڈاکٹر نے مریض کی پتھری کی جگہ گردہ نکال دیا مریض کچھ دن موت کی کشمکش میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے کنزیو مر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن نے ہسپتال کو حکم دیتے ہوئے
انتقال کرنے والے شخص کے لواحقین کو 11لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ضلع ماہی ساگر میں دویندر بھائی راول کو 2011میں گردےمیں پتھری کیلئے وہ ہسپتال پہنچا جہاں اسے تکلیف کے زیادہ ہونے کے باعث داخل کر لیا گیا جس کے بعد اس نے ایم جی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ تمہارے گردے میں 15ملی میٹر پتھری ہے جسے نکالنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا ۔ دویندر بھائی راول نے آپریشن کیلئے حامی بھر لی ، ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران پتھری کے بجائے اس کا گردہ نکال لیا جس کے باعث وہ کچھ دن موت کی کشمکش میں 8 جنوری 2012 کوزندگی کی بازی ہار گیا ۔لواحقین نے ڈاکٹرکی غفلت پر کنزیو مر ڈ سپیوٹ ریڈیسل کمیشن سے رابطہ کیس جس نے 9 سال بعد لواحقین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں 11لاکھ سے زائد کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔