سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کیخلاف مس کنڈکٹ کا معاملہ ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی درخواست کیس فائل چیف جسٹس کو بھیجوانے کی ہدایت کردی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ۔جسٹس طارق

محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ چیف جسٹس کی کورٹ میں پہلے سے زیر التوا نہیں؟ ۔ وکیل درخوراست گزار چوہدری اکرم نے کہاکہ جی بالکل چیف جسٹس کے پاس پہلے سے زیر التوا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ پھر مناسب یہی ہے یہ فائل بھی چیف جسٹس کو بھیجوا دیتے ہیں، درخواست اسلام آباد کے وکیل چوہدری محمد اکرم ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سابق چیف جج گلگلت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی دے کر بطور سابق جج حلف کی خلاف ورزی کی، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم آرٹیکل 5 کے مرتکب ہوئے ، رانا شمیم کا جھوٹا بیان حلف اسلام آباد ہائی کورٹ کو بدنام کر رہا ہے، بیان حلفی عدلیہ اور ریاست کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق چیف جج کو دی گئیں مراعات واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائی جائیں ، وزارت داخلہ کو رانا شمیم کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے درخواست میں سیکرٹری قانون سیکرٹری داخلہ اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو فریق بنایاگیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…