اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاںبحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے
قبائلی رہنماء سردار زادہ میر محمد خان ابابکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سردار زادہ میر محمد خان ابابکی سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے لاشوں کو ضابطہ کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کوکوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی