اسلام آباد(آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہاہے کہ داعش نے پاکستان کارخ کیاتواس کومنہ توڑجواب دیاجائیگا،اورطالبان جیساسلوک ہوگا۔انہوںنے ان خیالات کااظہاراسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ ملکی دفاع اورسلامتی کے معاملے پرقوم کومایوس نہیں کریں گے ،قومی سلامتی کے معاملات میں تمام اداروں میں ہم آہنگی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ نے قبائیلی علاقوں میں دہشتگردوں کے کمانڈاینڈکنٹرول سسٹم تباہ کردیاہے ۔آپریشن ضرب عضب افسروں اورجوانوں نے دن رات محنت کی ،اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے قوم کودہشتگردی کی دلدل سے نکالا۔