منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

فیصلہ ساز حکومت کے ساتھ ہیں،5سال پوری کرے گی، اعتزاز احسن

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5سال پوری کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز

اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔ آج صورتحال ان کے بیانات کیبرعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔ 18ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویزاوررائے سامنیآئی تھیں۔ عدالتی فیصلوں پر رائے بیان کرنا کم کردیا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جاسکتی ہے لیکن اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا 221ووٹ حق میں سامنے آئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے، لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت سے بات کرنی چاہیے تھی۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن موقف بدلنے میں دیرنہیں کرتی ان کی بات نہیں کروں گا۔ ای وی ایم نے آنا ہی ہے،بات صرف اعتماد کی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…