جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی )دو روز قبل انتقال کرجانے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اْردو) کی جانب سے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جوکہ اْنہوں نے اپنے بیمار دوست نور الحسن کو

بھیجا تھا جبکہ یہ پیغام پنجابی زبان میں تھا۔آڈیو پیغام میں سہیل اصغر کو اپنے بیمار دوست سے کہتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے کہ ’بیمار کی دْعا، بیمار کو لگتی ہے۔سہیل اصغر نے کہا کہ ’میرا رب بیٹھے بِٹھائے اپنی آزمائش بھیج دیتا ہے لیکن شکر الحمداللّہ کہ میرے رب نے کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑا، ہر آزمائش میں میرا ہاتھ تھام کر رکھا۔اداکار نے کہا کہ ’اللّہ پاک نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا اور انشائاللّہ! آگے بھی کرے گا، میرا رب میرے ساتھ ہے، میری ہر ایک ایک سانس کے ساتھ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ’نہ جانے ہم ایسا کیا کر بیٹھے کہ اللّہ تعالیٰ کو اتنے پیارے ہوگئے، کہتے ہیں کہ جو بندہ اللّہ کو عزیز ہوتا ہے، آزمائش بھی اْسی کو دی جاتی ہے۔سہیل اصغر نے کہا کہ ’میرا رب بہتر جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا بْرا نہیں چاہا، ہر ایک کے لیے اچھا سوچا اور اچھا چاہا۔آخر میں اداکار سہیل اصغر نے اپنے دوست کی جلد صحتیابی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے دْعا بھی کی۔واضح رہے کہ سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور دو روز قبل 13 نومبر کو دْنیا سے کوچ کرگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…