دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے،عظمیٰ بخاری

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دو کی بجائے ایک روٹی کا مشورہ دینے والوں نے روٹی پکانے کے اوقات بھی مقرر کردئیے،

نئے پاکستان میں ہر کام اب نادرشاہی حکم کے تحت سرانجام پایا جائے۔ اپنے بیان میں حکومت اور عمران خان اب دو الگ الگ لفظ ہوچکے ہیں۔عمران خان کے دور میں مرنا سستا اور جینا مہنگا ہوچکا ہے۔تبدیلی غریب کی روٹی پر ڈاکہ ڈالنے کا دوسرا نام بن چکی ہیں۔پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا سفر تیزی سے طے کررہا ہے۔الیکشن سے قبل عوام کو سہانے خواب دکھانے والے اب جھوٹے دلاسوں پر آگئے ہیں۔تین سالوں سے اپنی ہر نالائقی کا ملبہ نوازشریف کے کھاتے میں ڈال کر تھک گئے ہیں اب کورونا کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا نئے پاکستان نے غریب کو تگنی کا ناچ نچادیا ہے۔عام آدمی کو اب بچوں کی فیس کی بجائے دو وقت کی روٹی کی فکر پڑی ہے۔نوازشریف کے دور میں غریب اور بزنس مین خوشحال تھا آج دونوں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس پر ایک ایسا ٹولہ مسلط ہوا جس کا ایجنڈا صرف لوٹ اور چوری چکاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…