پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

یہ نہیں ہو سکتا کہ چند افسر مل کر ’آرمی چیف‘ کو تبدیل کر دیں,چودھری نثار

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا قومی شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف پروفیشنل سولجر ہیں۔ آرمی چیف نے عزت صرف فوج ہی نہیں بلکہ طول وعرض میں بنائی ہے۔ آرمی چیف نے انتھک محنتوں کی وجہ پوری دنیا میں عزت حاصل کی۔ جنرل راحیل شریف کو حکومت، فوج اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ چند افسر مل کر آرمی چیف کو تبدیل کر دیں۔ خبریں پھیلانے کی بجائے فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔ فوج کیخلاف بیانات دینا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مشکل ترین ہے کیونکہ دشمن ملک کی گلیوں میں چُھپا بیٹھا ہے۔ ہمیں پاکستانی فوج کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ہم حالت جنگ میں ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ موجودہ دور حکومت میں 92 ہزار جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں۔ آئندہ 6 ماہ میں نادرا سروس میں نمایاں بہتری لائے گا۔ چاہتے ہیں شناختی کارڈ بنانے والا ہر شہری وی آئی پی ہو۔ اگر امریکی ویزا آن لائن ہو سکتا ہوے تو ہمارا کیوں نہیں؟۔ عوام کو شناختی کارڈ کی آسان فراہمی کیلئے آن لائن اجرا کا عمل شروع کیا۔ شناختی کارڈ کے آن لائن اجراء سے لوگوں کو قطاروں سے نجات ملے گی۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے قافلے پر حملے کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم کے قافلے پرکوئی حملہ نہیں ہوا۔ گاڑی سوار کو پتا نہیں تھا کہ وزیراعظم کی گاڑی جا رہی تھی۔ مکمل تفتیش اور چھان بین کے بعد شہری کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ دھرنے پر کتاب لکھ سکتا ہوں لیکن اب لکھنے کا کیا فائدہ؟ اب آگے دیکھنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…