جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی،ان ہائوس تبدیلی سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمنٹ میں متنازع قانون سازی کے معاملے پر اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما

شرکت کریں گے ،تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے پارلیمنٹ میں قانون سازی میں تعاون کے حوالے سے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کو غیر جانبدار اور با اختیار بنائیں اور بعض وزراء مشیران کی سپیکر آفس میں مداخلت بند کریں ۔اس حوالے سے جب آن لائن نے سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن اور سابق سپیکر ایاز صادق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کل اتوار کو سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر کے خط کا جائزہ لیکر جواب دے دیا جائیگا تاہم ہمارا موقف واضح ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت صدر عارف کے تمام حالیہ جاری کردہ آرڈیننس بھی بحث کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں ۔ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں ماضی میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران جلد بازی اور تمام قواعد بلڈوز کر کے منظور کئے جانے والے 20 قوانین بھی ایوان میں واپس لائے جائیں اور اس حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی ہر بل کا شق وار جائزہ

لے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس متنازع بلز پر اتفاق رائے کے بعد بلایا جائے اور اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر اپوزیشن پہلے کی طرح شدید احتجاج کرے گی ،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے لئے اپوزیشن کا موقف سنا جائے ،ہمیں اعتماد میں لیا جائے تو سپیکر قومی اسمبلی کی ثالثی میں ہونے والے اجلاس میں حکومت سے قانون سازی میں تعاون کیلئے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن جماعتوں نے ان ہائوس تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…