منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک کی ریلی بروقت کیوں نہ روکی گئی ؟ پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تحریک کی ریلی روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب میں پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے 3 اضلاع کے پولیس افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے پیش نظر

تینوں اضلاع میں سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آرپی او شیخوپورہ اور آر پی او گوجرانوالہ کو ہٹانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت متعدد ایس پیز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔دوسری جانب تحریک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان اجلاس میں 100 مزید کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تحریک کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی، 7 اے ٹی اے کے تحت درج چار ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق اجلاس کی سربراہی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب را سردار اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کئے گئے،تحریک کے متعدد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…