اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ورلڈ کپ جیت کر قوم کو بڑی خوشی فراہم کریں گے، آصف علی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ شاداب خان کے شاٹ پر جان بوجھ کر سنگل نہیں تھا اور مجھے یقین تھا کہ میں اس اوور میں میچ ختم کر سکتا ہوں۔اپنے ویڈیو پیغام میں آصف علی نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ ہم نے ان حالات میں پاکستانی قوم کو خوشی فراہم کی

لیکن ہمیں اصل خوشی ورلڈ کپ جیت کر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ جیسے ہی گیند بلے پر آئی تو چاہے کتنی ہی بڑی باؤنڈری کیوں نہ ہو، میں چھکا مار لوں گا۔شاداب کی گیند پر سنگل رن نہ لینے کے حوالے سے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ شاداب کے شاٹ پر سنگل جان بوجھ کر نہیں لیا تھا، میں نے دیکھا تھا کہ شاداب میری طرف غصے میں آرہا ہے تاہم میں اس کے پاس جا کر ادھر ادھر دیکھنے لگ گیا تھا تاکہ وہ مجھ سے کوئی بات نہ کہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب نے دو مرتبہ مجھ سے پوچھا بھی کہ میں نے سنگل کیوں نہیں لیا تو میں نے بہانہ کردیا کہ باؤلر میرے سامنے آ گیا تھا جس کی وجہ سے گیند کا پتا نہیں چلا۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف لگاتار چھکے مار کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے بلے باز نے کہا کہ میں نے منصوبہ بنا لیا تھا کہ یہ اوور مجھے ہی کھیلنا ہے اور جانتا تھا کہ اگلے اوور میں میچ ختم کرسکتا ہوں۔انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر قوم کو اس سے بھی بڑی خوشی فراہم کریں گے۔آصف علی نے کہا کہ میں دو تین سال سے پاکستانی ٹیم میں کھیل رہا ہوں لیکن جو چیز اس وقت ہماری ٹیم میں ہے اور ٹیم جس طرح متحد ہے، ایسے پہلے کبھی نہ تھی، سب لڑکے ایک دوسرے کی کارکردگی سے خوش ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…