ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پربننے والی سیریل کی تیاریاں شروع

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اورترک پروڈکشن کمپنی کی جانب سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پربننے والی سیریل کی تیاریاں شروع ہوگئی۔ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بڑاشوہوسٹ کیا، پہلی پاکستانی اورترک جوائن

پروڈکشن فلم بنارہے ہیں، کراچی اورلاہورمیں آڈیشن ہوئے ہیں، اکلی فلم اورانصاری پروڈکشن مل کر صلاح الدین ایوبی پرفلم بنارہے ہیں، پاکستان میں آڈیشن شروع ہوگئے ابھی ترکی میں کاسٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے، فلم کا مقصد دونوں ملکوں کوقریب لانا اوراسلام سے متعلق دنیا کی غلط فہیمیاں دورکرنا ہے۔ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ 25فیصد کاسٹنگ پاکستان سے ہوسکے، تین دن آڈیشن ہوئے ہیں، فائنل آڈیشن باقی ہے جوترک ہدایت کارکریں گے، صلاح الدین ایوبی کی سیریل تین سیزن پرمشتمل ہے جس کی سوچارقسطیں ہوں گی، ترکی میں دوسوچالیس ایکڑ پرمشتمل جگہ ہے جہاں شہرآبادہوگا شوٹنگ کیلئے پاکستان سے بھی آرٹسٹ کے بڑے نام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آڈیشن میں جومنتخب ہوں گے وہی سیریل کاحصہ بنیں گے، تیس سے چالیس بڑے ناموں نے آڈیشن دیئے جس میں سے دس نام شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، پہلا آڈیشن ہوگیا ہے اب فائنل ہوگا، سیریزبنانے میں جوخرچہ ہوگا وہ انصاری شاہ فلمز اوردیگرسرمایہ کارکریں گے، سولہ اسکرپٹ رائٹرڈرامہ لکھ رہے ہیں اور یہ ترکی زبان میں ہوگا جب کہ پاکستانی اداکارلپسنگ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…