ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت توانائی کی نئی شکلوں کی پیداوار،انھیں ملکی معیشت سے مربوط بنانے اور برآمد کرنے کی صلاحیتوں کی حامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے
نزدیک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ماحول کے تحفظ میں کوئی تضاد نہیں ہے۔شہزادہ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ ہم ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرنا چاہتے ہیں جو ماحول دوست طریقے سے تیل اور گیس کی کھپت کو ممکن بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کو توانائی کے تمام شکلوں کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔