منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

میرے شوہر نے پہلے عْمرے کی سعادت حاصل کرلی‘ حریم شاہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے عْمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے

اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے شوہر کی نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اْنہوں نے احرام پہنا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے ایک تصویر ’خانہ کعبہ‘ کی بھی شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کے شوہر کا پہلا عْمرہ مکمل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے جیو نیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اْنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اْن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اْن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اْن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیحد قریب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…