لاہور( این این آئی) ناموراداکارعمران اشرف نے کہا ہے کہ پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی اتنااچھا رد عمل آئے گا میں نے اس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا ،میںہمیشہ بہترین کرنے کی کوشش کرتاہوںاور اس کے بعد نتائج خداکی ذات پر چھوڑ دیتا ہوں۔ایک انٹرویو میںعمران اشرف نے کہا کہ یہ تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے اورمیں نے اسے
خوب انجوائے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا جنون اور پہلی ترجیح ہے اوراس پر اپنی توجہ مرکوزرکھوںگا۔جہاںتک مستقبل میںموسیقی سے وابستگی کا سوال ہے توآنے والے وقت میںاس کے بارے میںمنصوبہ بندی کی جاسکتی ہے ۔ عمران اشرف نے کہا کہ بڑی پردہ سکرین پر بھی میر اایک پراجیکٹ آنے والا ہے اورمجھے اس کا شدت سے انتظارہے ۔