جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کے جلسے میں عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے جلسے میں شریک مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا۔فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ (ن )پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق اور دیگر ساتھی بھی ان کی گاڑی میں تھیں۔جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ سے مریم نواز کو تو اندر جانے دیا گیا تاہم سکیورٹی پر مامور لوگوں نے دیگر خواتین کو وہیں روک لیا۔اس دوران گاڑی سے نکلتے ہوئے عظمیٰ بخاری کے قریب آنے والے ایک نوجوان کو لیگی رہنما نے غصے میں آکر تھپڑ مارا اور اس کے بازو پر لگا بیج بھی اتار دیا۔واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ایک شخص قریب آرہا تھا، اسے منع کیا کہ قریب نہ آؤ وہ باز نہ آیا تو اسے تھپڑ مارا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے فیصل آباد کے تاریخی دھوبی گھاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…