بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے استعمال کیا گیا ، جمائماکا برطانوی اخبار کو انٹرویو

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیسے کلنٹن کو چوٹ پہنچانے کے لیے مونیکا لیونسکی کو استعمال کیا گیا ، ویسے سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لیے انہیں مہرے کی طرح استعمال کیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں جمائما نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی، مونیکا کی طرح وہ بھی عمر میں بڑے اور سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جسے نشانہ بنانے کے لیے ان کے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈالنے کے لیے دھمکایا گیا، ان کے یہودی پس منظر کو اچھالا گیا، نوادرات سمگل کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ انہیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔جمائما کا کہنا تھا کہ ایک 21 سالہ لڑکی کے لیے خود سے دگنی عمر کے شخص کے ساتھ شادی، جس کا ایمان دوبارہ تازہ ہوا تھا اور اپنی تمام آزادی کو چھوڑ کر پاکستان آنے کا فیصلہ آسان نہ تھا۔انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد میرا اب ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں، جب وہ پاکستان گئی تھیں تب ارینجڈ میرج کو پرانا اور دیوانوں والا خیال سمجھتی تھیں اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں لیکن 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس آئی تو اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد بھی دیکھے۔یاد رہے کہ جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات کی کہانی پر مبنی شو دی امپیچمنٹ کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…