جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

20 دن سے بیرون ملک ہوں، قومی خزانے سے ایک پائی خرچ نہیں کی، شہریار آفریدی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

پیرس (این این آئی)وفاقی وزیر و چیئرمین برائے امور کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 20 روز سے بیرون ملک ہیں اور ایک پائی قومی خزانے سے نہیں لی۔پیرس کے نواحی علاقے میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ گذشتہ 20 روز سے بیرون ممالک دوروں پر ہیں، الحمد للّٰہ میں نے ایک پائی بھی قومی خزانہ سے نہیں لی۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکا سمیت یورپی ممالک میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی ضرور کررہا ہوں مگر کہیں بھی یہ نہیں بتاتا کہ میں وزیر ہوں یا میرا یہ مرتبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عام شہری کی طرح سفر کررہا ہوں، اگلے اٹلی میں ایک تقریب ہے، اس کے بعد وطن واپسی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ میرے بھائیو، عام انسان کی طرح امریکا بھی گیا، مگر ہمارے مخالفین جو بھارت کو خوش کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہا، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ لوگ جانتے ہیں، یہ سب کچھ ڈراما اس وجہ سے کیا گیا کہ میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہوں اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ چاک کرنے کے لئے جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایسے ہتھکنڈے سے ہرگز مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران اور ان کی حکومت و قوم کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، 3 سال گزر گئے ہیں، عوام اور آپ کا تعاون حاصل رہا تو پھر انتخابات میں عمران خان ہی کامیاب ہوں گے، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو کرپشن فری پاکستان اور صاف ستھری سیاست دیں گے، ہماری حکومت کو مشکلات کا سامنا رہا اور اب بھی ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمیں پوری توقع ہے کہ ہم ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے اور دیرپا نظام دیں گے۔تقریب کا اہتمام معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی اور جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…