لاہور( این این آئی) رابی پیرزادہ 12ربیع الاو ل کے موقع پر خواتین میں عبائے اورسکارف تقسیم کریںگی ۔ بتایاگیا ہے کہ رابی پیرزادہ 12ربیع کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شریک ہوں گی جہاں پر قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین میں رابی بائے حیا برانڈ کے عبائے اور سکارف تقسیم کئے جائیں گے ۔ رابی پیرزادہ کا کنہا ہے کہ میرا مقصدصرف خواتین کوپردے کے بارے میں آگاہی دینا ہے اور اسی نیت سے عبائے تقسیم کئے جائیں گے ،میری دعا ہے کہ خدا کی ذات میرے اس عمل کو قبول فرمائے ۔