لاہور( این این آئی)ستاروں سے سجی 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈزکی تقریب اختتام پذیر ہوگئی لیکن سوشل میڈیا صارفین ابھی بھی اس موضوع کوسمیٹنے کیلئے تیار نہیں اورمختلف تبصرے جاری ہیں،ٹوئٹرپرمعروف سیلیبرٹیزکے ملبوسات اور سٹائل کے حوالے سے دلچسپ میمز وائرل ہو رہی ہیں۔آئیوری سلک گائون کے ساتھ چمکتے دمکتے ٹرائوزرکاانتخاب کرنے والی ماہرہ خان ہمیشہ کی
طرح ہلکے میک اپ اورسادہ ہیئر اسٹائل کے ساتھ نظرآئیں لیکن پھربھی انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بننا پڑاجس کی وجہ میچنگ ماسک تھا۔ماہرہ کے جالی دار ماسک کی صارفین نے کئی طرح کی تشبیہات نکالیں۔فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان کا اسٹائل دوسروں سے مختلف ہونا نئی باتنہیں، ایوارڈز تقریب میں کبھی مرغا سرپرسجالیتے ہیں تو کبھی کنگ فوپانڈااسٹائل کے ساتھ منہ سے بڑا چشمہ آنکھوں پرسجا لیتے ہیں۔صارفین نے 20 لکس اسٹائل ایوارڈ میں علی ذیشان کے سلورستاروں سے سجے گائون سفید کی بھی خوب درگت بنائی۔کئی صارفین نے بہترین اداکاری پر 2 ایوارڈزجیتنے والی یمنی زیدی کے سیاہ گائون کی تعریف کرتے ہوئے کم کارڈیشیئن کے میٹ گالا میں اپنائی جانے والے انوکھے انداز کوبھی یادکرڈالا،صارفین کا کہنا تھا کہ ’’ہراچھی چیز کی سستی کاپی ضرور ہوتی ہے‘‘۔کئی ایک تو ٹارچ لے کرایوارڈ تقریب میں شرم وحیا دیکھنے کے منتظررہے،صبورعلی کے لباس کی بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے سے مماثلت نے بھی خوب رنگ جمایا اوران کے سٹائل کوبیڈ شیٹ کی زینت بنایاجارہا ہے۔