اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیسرے امریکی صدر کے پاس موجود نادر قرآنی نسخہ دبئی ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)تیسرے امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 18 ویں صدی عیسوی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں جاری نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر

تھامس جیفرسن کے پاس موجود 1764 میں شائع ہونے والا قرآن پاک کا تاریخی نسخہ دبئی میں جاری نمائش میں امریکی پویلین میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے علاوہ مکہ کا فریم کیا ہوا نقشہ بھی لکڑی کے کریٹ میں محفوظ کر کے ارتعاش اور درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے والے سینسرز کے ساتھ دبئی لایا گیا ہے۔واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس میں محفوظ قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔1801 سے 1809 تک امریکا کے صدر رہنے والے تھامس جیفرسن کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے قرآن پاک کا یہ نسخہ اپنی نوجوانی میں وکالت کی تعلیم کے دوران حاصل کیا۔جیفرسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں دنیا کے مختلف مذاہب کے بارے میں جاننے میں بہت دلچسپی تھی اور وہ قرآن پاک کے الفاظ کو قانونی کوڈز کے طور پر بھی استعمال کیا کرتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…