جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا قوم کے نام آخری پیغام،پورے ملک میں میری وفات کے بعد ہر شہر، ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ان کا گزشتہ ماہ4 ستمبر کو ایک پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا ۔ سینئر صحافی حامد میرنے ٹویٹر پر ایک

اخباری تراشہ شیئر کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی جانب سے صحت یابی کی درخواست کی گئی ہے ۔ حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا ہے کہ ہم سب کو رب العزت نے پیدا کیاہے اورہم سب کو ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے اور خالق حقیقی کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کرنا ہے ۔ میں چند دنوں سے سخت بیمار ہوں ۔علاج جاری ہے ، گناہ گار ہوں ۔دعائے مغفرت کرتا رہتا ہوں ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری صحت یابی کی دعا کریں ،میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر ہر گائوں ہر گلی کوچے میں آپ نے میرے لیے نماز جنازہ پڑھنا ہے اور دعائے مغفرت کرنا ہے ۔ میں نے دل و جان ، خون ، پسینہ سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے جو کہا گیااس پر عمل کیا ، کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی میرے محبت وطن ساتھیوں نے کوئی غلط کام کیا ۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے ، میں جہاں چاہتا جاتا کھرب پتی ہو جاتا ، مجھے پاکستان عزیز تھا، آپ عزیز تھے، آپ کی حفاظت و سلامتی میرا فرض تھا ، میں دسمبر 1971 کو کبھی نہ بھلا سکا ۔والسلام، طالب دعا، آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،(نوٹ)آپ نے محسن پاکستان ، محافظ پاکستان کے القاب سے نوازا ہے ، تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان زندہ باد، یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ درخواست دعائے صحت یابی ۔۔میں نے دل و جان سے ملک و قوم کی خدمت کی جو کہا گیا اس پرعمل کیا کوئی غلط کام نہیں کیا چند دنوں سے سخت بیمار ہوں میری صحت یابی کی دعا کریں میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میں میری نماز جنازہ پڑھیں اور دعائے مغفرت کریں والسلام آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…