بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،انجرڈصہیب مقصود کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل رائونڈر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے وکٹ کیپر

محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کو نارمل لیں گے، اگر اس میچ کو اپنے اوپر حاوی کیا تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے بالکل اسی طرح میچ کھیلیں گے جیسے ہم دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں۔وکٹ کیپر بیسٹمین کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کو نارمل کھیلنا ہے پاک بھارت میچ کے چرچے سوشل میڈیا یا میڈیا پر ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ میچ چاہے کلب کا ہو یا قومی ٹیم کا، مقصد یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کروں، سرفراز بھائی اور اعظم خان میرے لئے ایک جیسے ہیں، بس ایک سنیئر اور ایک جونیئر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت قربانی کے لئے تیار ہوں، یہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں مجھے کوئی بھی رول دیں میں پاکستان ٹیم کے لئے کرنے کو تیار ہوں۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ ہم دفاعی اپروچ کے ساتھ نہیں کھیلتے بلکہ پچ کی کنڈیشنز کا بھی عمل

دخل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے دوران یو اے ای کے ایڈوانٹیج کو نہیں مانتا اور نہ میں ہوم گرائونڈ مانتا ہوں، ہمیں وہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا رہا ہے تاہم ہم نے صرف وہاں نہیں دنیا بھر میں اچھا کھیلا ہے۔انہوںنے کہاکہ بس اتنا ضرور ہے کہ ورلڈ کپ ایشیا میں ہورہا ہے ہمیں تگڑا کھیلنا پڑے گا، ہماری ٹیم متوازن ہے اب دنیا کے سب کھلاڑیوں کو یو اے ای میں کھیلنے کا تجربہ ہو چکا ہے، اس لئے ہمیں ہر میچ میں اچھا کھیلنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…