فیصل آباد(آن لائن)ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے مکوآنہ میں شہریوں کی فحش وقابل اعتراض ویڈیو وتصاویر بنا کرمختلف ویب سائٹس پرفروخت کرنے میں ملوث دکاندار کو گرفتار کر لیا‘
قبضہ سے سمیں‘موبائل فون اور ڈیوائسز بھی تحویل میں لے لیں‘ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج‘تفتیش شروع‘تھانہ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کی مدعیت میں درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان سوشل میڈیا پر فحش وقابل اعتراض وتصاویر بنا کر اپ لوڈ کرکے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہیں انکوائری کرنے پر فیس بک پر غیر قانونی کاروبار میں ملوث شخص فیس بک پر رضوان فیصل آباد کے نام سے اپنی آئی ڈی چلا رہا تھا جس کا نام رضوان علی نکلا جس کا موبائل فون نمبر0300-4730227تلاش کیاگیا اور بعدازاں مکوآنہ میں چھاپہ مارا تو ملوث ملزم محمد امین ولد مہر دین جو کہ فرینڈ موبائل شاپ کے باہر پایاگیا ریڈنگ پارٹی نے اس سے موبائل فون وسم‘تصاویر اور ڈیوائسز بھی برآمد کر لیں ملزم کے خلاف U/S20,21,22,24پی ای سی اے 2016کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جس کی نشاندہی پر مکوآنہ میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔