جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بند پاور پلانٹس کو سالانہ 900ارب روپے کی ادائیگیاں، ایک اور بڑے اسکینڈل کی نشاندہی کر دی گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نیا چیئرمین نیب لانا ہی نہیں چاہتی، یہی وجہ ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دی گئی ہے۔ حکومت نے ملک کو صدارتی آرڈیننس پر چلانا ہے تو قانون ساز اسمبلیوں کی کیا ضرورت ہے۔؟ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ  غیر آئینی اقدامات کی نفی کی جائے۔

ماضی میں بھی حکمران اپنے من پسند افراد کو ایسے ہی نوازتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پہلے سے بند پاور پلانٹس کو سالانہ 900ارب روپے کی ادائیگیاں تشویش ناک ہیں۔ سینٹ قائمہ کمیٹی میں پاور ڈویژن کے انکشافات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی خاص کو فائدہ پہنچانے کے لیے پاور پلانٹس کو بلی چڑھایاگیا ہے۔ اس کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر بر سر اقتدار آئی تھی۔ آج اس کے اپنے افراد ہی ٹیکس چوری اور کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈلز میں بے نقاب ہورہے ہیں۔ قوم سوال پوچھتی ہے کہ کہاں ہے وہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے وعدے جو عوام سے کیے گئے تھے؟ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی نے عوام کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ نئے پاکستان میں ہر چیز عوام کی پہنچ سے باہر اور موت سستی ہوچکی ہے۔دریں اثناء محمد جاوید قصوری نے بلوچستان میں زلزلہ کی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی و طبی امداد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…