بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کی منسوخی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو سخت خط لکھ دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز کیلئے آئی سی سی کو سخت خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نہیں آئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کیوں گئی ؟ ری شیڈول کریں ،ایسا نہیں ہوسکتا کوئی آئے اپنا کام نکال کر پھر ہمیں ردی کی ٹوکری میں ڈال جائے ۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ

نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بتایاکہ چیئرمین آئی سی سی کونیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز کیلئے بہت سخت خط لکھا ہے ،میں نے لکھا کہ یہ کیوں گئے۔انگلینڈ نے لکھا ہے کہ وہ ری شیڈول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وائٹ ایلیفینٹ ڈیوائڈ ہو گیا ہے،ایسے تو کرکٹ نہیں چل سکتی۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہماری تاریخ ہے کرکٹ کی،ایسے تو نہیں کہ کوئی آئے اپنا کام نکال کر پھر ہمیں ردی کی ٹوکری میں ڈال جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن پاکستان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔رمیز راجہ کے مطابق انٹرنیشنل سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی سکیورٹی بہترین ہے، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا، پاکستان کی غلطی نہیں ہے تو ہم کیوں احساس کمتری میں پڑ جائیں۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کے چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑی ڈرگئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کہا کہ 4 روز میں

اسٹیڈیم کے اندر ہوٹل کی سہولت دیکر دورہ مکمل کروا دیں گے لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہاکہ صاف سی بات ہے کہ ورلڈ کرکٹ میں پیسہ بولتا ہے، میری تجویز ہے کہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹرائی سیریز ہو، اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طاقت نظر آئے گی، پاکستان کرکٹ اکانومی

بہتر ہوگی تو آئی سی سی پھر بات بھی سنے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے بھی پیسے بنانے ہیں اور آئی سی سی کو بھی ریوینیو بناکر دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئی زمبابوے یا سیکنڈ گریڈ ٹیم نہیں بلکہ ورلڈکپ جیتی ہوئی ٹیم ہے، مغربی بلاک کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلنا بھی ہے۔چیئرمین کمیٹی رضا ربانی نے رمیز راجہ کو تجویز دی کہ گورے

کو آنکھ دکھائیں تو وہ ڈر جاتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نیوزی لینڈ کو اپنی شرائط نومبر 2022 میں منسوخ شدہ دورے کی تجویز دے سکتے ہیں جبکہ مائیک ایتھرٹن نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو اڑا کر رکھ دیا۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کسی کھلاڑی سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا نہیں پوچھا، نیوزی لینڈ کی دیکھا دیکھی

انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، اگر پاکستان کی جگہ بھارت ہوتا تو کوئی دورہ منسوخ نہ کرتا۔رمیز راجہ نے کہاکہ 4 بندوں کے جانے سے پی سی بی نے سال کا 13 کروڑ روپیہ بچا لیا، میں 13 کروڑ روپے میں قدافی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیا فلڈ لائٹس کا اسٹرکچر کھڑا کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفسز بہترین بن سکتے ہیں،

پاکستان کرکٹ بورڈ پیسہ بچائے گا بھی اور لگائے گا بھی، جو بندہ پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا اسے پاکستان کرکٹ بورڈ میں لائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا ایک ملین ڈالر کی ایک ڈراپ ان پچ ہے اور 2 کمپنیاں لگانے کو تیار ہیں، پی سی بی نے سوچا ہے کہ اسٹیڈیم کے نیمنگ رائٹس پرائیویٹ کمپنیوں کو دیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…