ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

datetime 31  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کی جیلوں میں قتل کے 5 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں 3 مجرموں ندیم شہزاد، ثمر جان اور محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، ندیم شہزاد اور ثمر جان نے 1998 میں ایک بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جبکہ محمد ریاض نے شالیمار کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے2 مجرموں محمد اشرف اور ظفر اقبال کوپھانسی دیدی گئی، مجرموں نے 2002 میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…