بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بھی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کر دی گئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

میلسی /وہاڑی (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری میلسی میں کی گئی۔

نجی ٹی و ی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی جبکہ دوسری ڈوز کیلئے 6 نومبر کو بلایا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو تین سال ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی جعلی انٹری کی گئی اور یہ انٹری ملتان کے ہیلتھ یونٹ میں کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے بعد نارووال اور خیر پور ٹامیوالی میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…