جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف وزیراعظم ہونے کے باوجود بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو وفاقی وزراء کیوں نہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے سوالات کھڑے کر دیے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم ،لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف وزیراعظم ہونے کے باوجود بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو وفاقی وزراء کیوں

نہیں؟ قانون کے برخلاف چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے، پانامہ طرز پر تحقیقات کی جائیں ۔احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نام نہاد احتساب کا عمل جاری ہے،دو سالوں میں اب تک آٹھ گواہان کا بیان ریکارڈ ہوسکا ابھی مزید 52 گواہ باقی ہیں،پنڈورہ بکس میں سات سو لوگوں کے نام آئے،انصاف کا تقاضا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف آزادانہ تحقیقات ہوں،جب نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو وزراء کیوں نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب اور حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ قانون و آئین کے برخلاف جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے حکومت بنی کمیشن بنے مگر نتیجہ صفرہے، سزا انکو ہی ملی جو نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…