اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیراعظم ہاﺅس میں خاطر مدارت کے ضمن میں 7 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار روپے کے اخراجات کئے گئے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محترمہ بیلم حسنین کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر انچارج برائے وزیراعظم آفس نے ایوان کو بتایا کہ مالی سال 2011-12 میں ایک کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار ، مالی سال 2012-13 میں 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے اور مالی سال 2013-14 میں 3 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار روپے مہمانوں کی خاطر مدارت پر خرچ کئے گئے مراد سعید کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ سال 2014-15 سے آج تک وزیراعظم ہاﺅس پر خاطر مدارت کے علاوہ 32 کروڑ 26 لاکھ روپے ملازمین ، دیکھ بھال ، ایمپلائز ریٹائرنٹ بینفٹس اور دیگر امور پر خرچ کئے گئے ۔