لاہور(نیوزڈیسک) تحر ےک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرورسے ملاقات مےں (ن) لےگ لاہور کے سابق صدر حاجی امداد حسےن ‘پےپلزپارٹی اور (ق) کے پنجاب اسمبلی کے2ٹکٹ ہو لڈر سمےت پےپلزپارٹی اور (ن) لےگ کے 60سابق ناظمےن ‘ نائب ناظمےن اور کونسلرز نے تحر ےک انصاف مےں باقاعدہ شمولےت کا اعلان کر دےا ۔ تحر ےک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرورسے انکے دفتر مےں (ن) لےگ کے سابق صدر حاجی امداد حسےن‘شےخوپورہ سے (ق) لےگ کے سابق ٹکٹ ہو لڈرچوہدری ساجد بشےر بٹر ‘پےپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہو لڈر سردار ہاشم علی خان ‘آزاد امےدوار صوبائی اسمبلی چوہدری لےاقت علی ‘سابق ناظمےن چوہدری احسان نبی گورائےہ ‘چوہدری شہبا زکمبوہ ‘چوہدری بشارت علی سمےت60سابق ناظمےن ‘نائب ناظمےن اور کونسلرز نے ملاقات کی جس مےں عمران خان اور چوہدری محمد سرور کی قےادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر ےک انصاف مےں شمولےت کا اعلان کر دےا ہے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحرےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ(ن)لےگ اور پےپلزپارٹی کا اپنی کر پشن اور لوٹ مارکی وجہ سے سےاسی کھےل ہمےشہ کےلئے ختم ہو ر ہا ہے اور قوم آئندہ انتخابات مےں دونوں جماعتوں کو عبر ت کا نشان بنا دےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدےاتی انتخابات کےلئے تحر ےک انصاف بھر پور تےار ےاں کر رہی ہے اور حکمرانوں کی بلدےاتی انتخابات کی راہ مےں رکاوٹےں ڈالنے کی کسی بھی سازش ےا کوشش کو کا مےاب نہےں ہونے دےا جائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں بدتر ےن کر پشن کا بازار گرم ہے پی آئی اے ‘پانی وبجلی ‘سوئی گےس‘پو لےس ‘انکم ٹےکس اور رےلوے سمےت دےگر قومی اداروں مےں کر پشن ‘بد عنوانی ‘لوٹ مار ‘اقرباءپروری ‘رشوت خوری اور لوٹ مارکے گڑھ بن چکے ہےں اور سالانہ اربوں روپے کی کر پشن کی وجہ سے پاکستانےوں کےلئے مسائل اور بحرانوں مےں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنےا بھر مےں جہاں احتساب کا شفاف نظام نہےں ہو تاوہاں لوٹ مار اور کر پشن کی سزا کسی اور کو نہےں صرف عوام کو ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا احتساب کا نظام بھی سےاسی مصلحتوںکا شکار ہو چکا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو فلاحی رےاست بنانے کےلئے کر پشن اور بدعنوانی کا ہمےشہ کےلئے خاتمہ کےا جا ئے جس کےلئے ضروری ہے کہ کر پٹ عناصر کو سخت سے سخت سزا دےنے کےلئے قانونی سازی کی جائے اور کر پٹ سےاستدانوں کا سےاست مےں آنے کا راستہ بھی روکا جائے تاکہ و ہ اپنی لوٹ مار کی دولت کے بل بوتے پر اقتدار مےں نہ آسکے مگر ےہ قانون سازی کے بغےر ممکن نہےں ہو سکتا ۔