کراچی(نیوزڈیسک)کراچی سے لاپتہ ہونے والے 13میں سے 9افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ گھروں کو واپس لوٹنے والے کسی بھی فرد اور ان کے اہلخانہ نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔کراچی سے گذشتہ روز حیدرآباد کےلئے روانہ ہونےوالے 13دوست اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جن کی بازیابی کےلئے اہلخانہ نے گلستان جوہر میں احتجاجی دھرنا دیا جو رات کو پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد رات گئے لاپتہ افراد میں سے 9افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ میڈیا کی جانب سے ان افراد اور ان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی نے بھی میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔