بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ؒخیبرپختونخواحکومت بازی لے گئی،سوات میں اہم ترین منصوبے کا افتتاح

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یونین کونسلوںپانڑڑی اور کوٹا سوات میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا جن پر مجموعی طور پر 80لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اور ان سے علاقے کی بہت بڑی آبادی کو سہولت میسر آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی نے کہا کہ مذکورہ منصوبے عوام کی دیرینہ ضرورت تھی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے دوران لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جنہیں پیش نظر رکھتے ہوئے شمسی توانائی کے زریعے ٹیوب ویلوں کو فعال بنایا گیا ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر مسائل کو حل کیا جا سکے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے مستقل بنیادوں پر مسائل کو حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی نہیں کی جس کے باعث آج غریب لوگوں کو لاتعداد دشواریوں کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف ایک ایسا نظام وضع کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کے ذریعے حق دار کو بغیر کسی دشواری کے اس کا حق مل سکے ۔انہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کو یقین دلایا کہ انہیں صحت ، تعلیم،آبنوشی و آبپاشی،اور آمدورفت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیگر مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے سوات کی تعمیر و ترقی میںگہری دلچسپی لینے پر اس کا سکریہ اداکیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے میں کامیاب ہوگی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…