لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ مدارس اور این جی اوز کو ملنے والی 55کروڑ کی مشکوک رقم منجمد کر دی گئی ہے ،یوحنا آباد چرچ دھماکے کے تمام ملزم گرفتار کر لئے گئے اس واقعہ میں ”را“اورتحریک طالبان پاکستان ملوث تھے،پنجاب میں قائم تمام مدارس کا ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے اور کل13800 مداس میںسے 95فیصد اچھا کام کر رہے ہیں، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کےلئے چاروں صوبوںمیں اتفاق رائے نا گزیر ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ایوان اقبال میںیونیفائیڈ میڈیا کلب اور گرین سیو فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام ” سیلاب کی تباہ کاریاں ، حکومت کا کردار اور میڈیا کی ذمہ داریاں “ پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ ریاست کے خلاف اٹھنے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے۔ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک توڑ دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکیورٹی ادارے فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔مدارس اور این جی اوز کو ملنے والی 55کروڑ کی مشکوک رقم منجمد کر دی گئی ہے ،سپیشل برانچ اور ایف آئی اے کوبھی اس لحاظ سے خصوصی تریت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوحنا آباد چرچ دھماکے کے تمام ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں، اس واقعہ میں ”را“اورتحریک طالبان پاکستان ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بننے سے ملک میں سیلاب کی صورت حال بہتر ہو جائے گی لیکن کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے چاروںصوبوں میں اتفاق رائے نا گزیر ہے۔ بھارت کی جارحیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان اور پاک فوج کی کوششوں سے عوام کی مدد کی جا رہی ہے۔ ۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کے لیے مکمل انتظامات کی ضرورت ہے۔ اس سال سیلاب سے بچاو ¿ کے لیے پنجاب حکومت نے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نیشنل پالیسی مرتب ہو چکی ہے جس پر میڈیا اورحکومت دونوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حالات کے مطابق حادثاتی بنیادوں پر کام کرنے کی بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی اشد ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کلائمٹ چینج پر کام کرنے کے حوالے سے لوگوں اور اداروں کو آگے آنا چاہیے ، حکو مت ان کی سرپرستی کرے گی۔
مدارس اور این جی اوز کو ملنے والی 55کروڑ کی مشکوک رقم منجمد ،یوحنا آباد چرچ دھماکے کے تمام ملزم گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































