منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”فیصل واوڈا سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے “ عمر چیمہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)صحافی عمر چیمہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی آف شور کمپنی رکھنے والوں میں شامل ہے۔ صحافی نے جب اس سلسلے میں موقف لینے کیلئے فیصل واوڈا سے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی تحقیر آمیز انداز میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور عمر چیمہ کے بارے میں ذاتی نوعیت کی گفتگو

کی۔ فیصل واوڈا نے اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے سوالنامے کا جواب نہیں دیا۔عمر چیمہ کے مطابق انہوں نے موقف لینے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے بھی رابطہ کیا تاہم انہوں نے بھی اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بڑے مالیاتی اسکینڈل پینڈورا پیپرز کا غیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گا، کسی بھی پاکستانی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ‘پنڈوراپیپرز’ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائزدولت بنائی، اشرافیہ نیناجائزدھن کومالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کے مطابق تقریباً7ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھے گئے جس میں زیادہ تر آف شور

کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیے گئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بے نقاب کردی ہے۔ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسے ہی حکمران طبقے نے اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنے کیلئے امیرملک کچھ نہیں کرتے امیرملکوں کے پاس جو غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔وزیراعظم نے کہا کہ 20سال کی جدوجہداسی یقین پرہے کہ کرپشن سے کئی ممالک غریب ہیں، غریب ممالک کے عوام پرپیسہ خرچ ہونے کے بجائے آف شور میں جاتاہے کرپشن کی وجہ سے غریب ملکوں کی کرنسی بے قدر ہو چکی ہے غربت کی وجہ سے غریب ممالک میں ہزاروں لوگ ناحق جان سے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…