پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

چین نے مدینے کا ماڈل فالو کیا اور ترقی کی، عمران خان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے سے ہم ترقی کے راستے پر چل نکلیں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا ریاست مدینہ میں جو کام کیا گیا وہ حقیقت ہے، خام خیالی نہیں، چین نے مدینے کا ماڈل فالو کیا اور ترقی حاصل کی، چین نے غربت کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے، چینی صدر نے حال ہی میں اعلان کیاکہ وہاں انتہائی غریب نہیں رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے مہنگائی کی

وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں ، حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے ہمارے نچلے طبقے کو ایسے وقت تکلیف نہ ہو جب اشیا مہنگی ہیں،قرضوں اور مختلف مالی خساروں کے باوجود ہم نے اپنی طرف سے کم سے کم اثرات نچلے طبقے پر منتقل کیے ہیں، پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لے آئے ہیں، بھارت میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستان سے دگنی ہے،شفقت محمود کو یکساں نصاب تعلیم متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اس پر بھی کتنے اعتراض اٹھ رہے ہیں، ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے ،ہمارا نظام اشرافیہ کے لیے ہے، قرضے امیروں کے لیے، گھر امیر بناتے ہیں، تعلیم امیروں کے لیے انصاف کا نظام پیسے والوں کے لیے غریب کو انصاف ہی نہیں مل سکتا، جب تک بنیادی طور پر ہماری سوچ تبدیل نہیں ہوگی معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا۔پیر کو کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گزشتہ چند روز میں 100 فیصد بڑھی ہے ، پاکستان میں ہم نے صرف 22 فیصد اضافہ کیا اور دنیا میں تیل کی پیداوار کرنے والے 19 ممالک کے سوا پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت سب سے کم ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں گندم کی قیمت میں 37 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں صرف 12 فیصد بڑھائی گئیں، چینی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا پاکستان میں صرف 21 فیصد بڑھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضوں اور مختلف مالی خساروں کے باوجود ہم نے اپنی طرف سے کم سے کم اثرات نچلے طبقے پر منتقل کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کو نیچے لایا گیا ہے اس لیے سب سے سستی قیمتیں ہماری ہیں، اگر کم نہ کیا جاتا تو ایک سال میں حکومت کو 4 کھرب روپے کا فائدہ تھا حالانکہ بھارت میں ہماری سے دگنی قیمتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کامیاب پاکستان پروگرام ہم نے آج شروع کیا ہے اسے 74 سال قبل شروع ہوجانا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ 74 سال قبل بڑی غلطی کی کہ ہم سمجھتے تھے کہ جب ہمارا ملک خوشحال ہوجائے، ہمارے پاس پیسہ آجائے پھر پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کے پہلے ہمارے پاس پیسہ اکٹھا ہوگا، ملک میں سرپلس ہوگا تو ہم غریبوں پر لگائیں گے، یہ غلط فیصلے تھے۔انہوںنے کہاکہ میں ریاست مدینہ کی اس لیے بات کرتا ہوں کیوں کہ وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا اس کے نتائج تاریخ کا حصہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ میں پہلے فلاحی ریاست بنائی گئی تھی پھر پیسہ آیا تھا پھر خوشحالی آئی تھی، یہ خیال بالکل غلط ہے کہ پہلے پیسہ آیا تھا پھر انہوں نے نچلے طقبے کو منتقل کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت اور انصاف تہذیبوں کی بنیاد ہیں، بھارت اور چین کو دیکھ لیں دونوں کی ایک جتنی آبادی ہے 35 سے 40 سال قبل دونوں ممالک کی صورتحال ایک جیسی تھی، آج چین آسمان پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت میں وہی امیر لوگوں کا ایک جزیرہ ہے اور نیچے غربت ہے۔انہوںنے کہاکہ چین نے ریاست مدینہ کی پیروی کی ہے

کہ نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بانیانِ پاکستان نے کہا تھا کہ یہ اسلامی فلاحی ریاست بنے گی تو اس فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا بلکہ اشرافیہ کا نظام بن گیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام میں ہی دیکھ لیں کہ چھوٹے سے طبقے کو انگریزی میڈیم میں تعلیم دلوا کر نوکریاں انہیں دلوادیں باقی عوام اوپر ہی نہیں آسکتی اور پھر دینی مدرسے چل رہے ہیں، کبھی کسی نے ان سب کو ملانے کی کوشش نہیں کی کہ ایک ملک ہے ایک قوم ہے اس کا نصاب تو ایک ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ

لیکن چونکہ ہماری طرح کی اشرافیہ اس سے فائدہ اٹھا رہی تھی، بچوں کو اچھی نوکریاں مل رہی تھیں اس لیے ہمیں کوئی فائدہ نہیں تھا کہ اس نظام کو تبدیل کریں اور جو لوگ اردو میڈیم سے پڑھ کر اوپر آئے انہوں نے بھی اپنے بچے پھر انگلش میڈیم میں بھیجے اور فیصلہ سازی کا اختیار ملنے پر بھی انہوں نے نظام تبدیل نہیں کیا کیوں کہ اس سے انہیں فائدہ ہورہا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ شفقت محمود کو

یکساں نصاب تعلیم متعارف کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اس پر بھی کتنے اعتراض اٹھ رہے ہیں، شرم نہیں آتی ان لوگوں کو کہ معلوم ہے کہ ناانصافی کا نظام ہے پھر بھی تبصرہ کررہے ہیں کہ لوگوں کو پیچھے لے کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام اشرافیہ کے لیے ہے، قرضے امیروں کے لیے، گھر امیر بناتے ہیں، تعلیم امیروں کے لیے انصاف کا نظام پیسے والوں کے لیے غریب کو

انصاف ہی نہیں مل سکتا، جب تک بنیادی طور پر ہماری سوچ تبدیل نہیں ہوگی معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ کوئی ایس معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا جہاں امیروں کا جزیرہ ہو اور غریبوں کا سمندر ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ یہاں غریبوں کو گھر بنانے کے لیے پیسے نہیں ملتے، اس لیے مائیکرو فنانس کمپنیز لیکر آئے، کیوں کہ جب تک بینک غریبوں کو قرض دینا سیکھیں گے، ہمارے تو 5 سال پورے ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…